اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا گاندھی کانگریس کی 'اترپردیش جوڑو یاترا' کا جائزہ لیں گے - راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا

Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi on UP Jodo Yatra for 2024 Lok Sabha polls ریاست اترپردیش میں کانگریس کی 'یو پی جوڑو یاترا' کا پارٹی کے روایتی مسلم ووٹ بینک کو مضبوط کرنے پر زیادہ تر توجہ مرکوز کرنے کا امکان ہے۔ اسی معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے امیت اگنی ہوتری نے زیر نظر مضمون لکھا ہے۔

UP Jodo Yatra
UP Jodo Yatra

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 4:47 PM IST

نئی دہلی: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس پارٹی کی مجوزہ 'اتر پردیش جوڑو یاترا' کا جائزہ لیں گے جس کا مقصد 18 دسمبر کو سینئر رہنماؤں کے ساتھ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اہم ریاست میں سب سے پرانی پارٹی کو بحال کرنا ہے۔ 20 دسمبر کو مغربی اتر پردیش کے سہارنپور سے یاترا شروع کی جائے گی اور مغربی اور وسطی اتر پردیش کے نو اضلاع کا احاطہ کرے گی اور اس ریلی کا مقصد ریاست میں عوام کے ساتھ کانگریس کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ یہ یاترا اگلے پارلیمانی انتخابات کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

یہ یاترا مظفر نگر، بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، شاہجہاں پور، لکھیم پور، سیتا پور جیسے اضلاع کا احاطہ کرے گی اور لکھنؤ میں اختتام پذیر ہوگی۔ کانگریس کو عام انتخابات کے پیش نظر عوامی رابطہ کی ضرورت ہے اور یہ یاترا اتر پردیش میں کانگریس کے لئے مددگار ثابت ہونے والی ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔ ریاست کے لیے ایجنڈا طے کیا گیا ہے، لیکن جب ہمارے رہنما تیاریوں کا جائزہ لیں گے تو کچھ نئے پہلو سامنے آسکتے ہیں‘‘۔

فی الحال کانگریس اتر پردیش کی سیاست میں دہانے پر ہے، کیونکہ پارٹی کے پاس اسمبلی میں کل 403 اراکین اسمبلی میں سے صرف دو اور لوک سبھا میں کل 80 اراکین پارلیمنٹ میں سے صرف ایک ہے۔ تاہم پارٹی کو امید ہے کہ وہ اپنے پروگراموں کے ذریعے واپسی کرے گی اور کانگریس کو حلیف سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی مناسب تعاون حاصل ہوگا۔ یہ دونوں پارٹیاں انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں۔

یہ یاترا 19 دسمبر کو نئی دہلی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کے قائدین کی ملاقات کے ایک دن بعد شروع کی جائے گی جس میں اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کسی مرحلے پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی زیادہ اثر کے لیے یاترا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ "نتائج ہمارے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اچھے ہوں گے۔ یہ انڈیا اتحاد کا مقصد ہے‘‘۔

درحقیقت یوپی جوڑو یاترا کا پارٹی کے روایتی مسلم ووٹ بینک کو مضبوط کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا امکان ہے کیونکہ یہ مغربی حصوں کے نو اضلاع سے گزرے گی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامی مندروں میں مختصر وقفے کے لئے پوجا پاٹ بھی کی جائے گی۔

اترپردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے کہا کہ "یہ یاترا بھارت جوڑو یاترا کی توسیع ہے۔ اس یاترا کا نعرہ "نفرت چھوڑو، یوپی جوڑو،" ہے۔ کانگریس رہنما اجے رائے نے 15 دسمبر کو اپنے آبائی شہر وارانسی میں مقامی رہنماؤں کے ساتھ "یوپی جوڑو یاترا" کی کامیابی کے لیے مختلف مذہبی مقامات پر دعا کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا۔ 16 دسمبر کو کانگریس کی ریاستی خواتین کی ٹیم نے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھنؤ میں امن و امان کی صورتحال اور خواتین کے خلاف جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:'اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس انڈیا اتحاد پر توجہ مرکوز کرے گی'

یوپی کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ یاترا کو مربوط کرنے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کی تشہیر کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجے رائے کو حال ہی میں کانگریس نے ریاست میں پارٹی کی مضبوط گرفت بنانے کے لیے یوپی یونٹ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details