ریاست اترپردیش ضلع امروہہ کے گجرولہ پولیس سٹیشن علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے ویڈیو وائرل کرکے سماجوادی پارٹی کے رہنما پر شادی کے نام پر جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
سیاسی رہنما پر خاتون کا سنگین الزام وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے رہنما نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اس ویڈیو میں رادھیکا نام کی خاتون نے گجرولہ میں رہنے والے سماج وادی پارٹی کے رہنما جعفر ملک پر دھوکہ دہی کرکے دو برس تک جنسی تعلقات بنانے کا الزام لگایا ہے۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ خودکشی کرلے گی۔
امروہہ میں ایک لڑکی نے ویڈیو وائرل کرکے سماج وادی پارٹی کے رہنما پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے رادھیکا نے مزید کہا کہ اگر اس نے خودکشی کی تو اس کا ذمہ دار جعفر ملک اور اس کی دوسری گرل فرینڈ اور اس کے اہل خانہ کے افراد ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں سماجوادی پارٹی کے رہنما جعفر ملک نے رادھیکا کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
جعفر ملک نے کہا کہ اس طرح کے الزامات اس سے قبل بھی رادھیکا نے لگائے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سازش پیسوں کو لیکر کی جارہی ہے۔