رادھا موہن سنگھ نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں واقع انٹرپرینیور ایسوسی ایشن آڈیٹوریم میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عام بجٹ اتنا عمومی ہے کہ اس سے کوئی بھی شخص مایوس نہیں ہوا ۔
سابق وزیر نے بجٹ کو خودکفیل بھارت کا دستاویز قرار دیا انہوں نے کہا کہ عام بجٹ عام لوگوں کے لئے ہے۔ اپوزیشن لیڈر بھی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ضرورت مندوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا بحران کے بعد پہلے بجٹ میں سب کا خیال رکھا۔ کسی پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا۔ بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خود انحصار اور کفیل بھارت کے لئے ایک اہم دستاویز ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بجٹ سے ملک ہمہ جہت ترقی کرے گا۔ غریبوں ، کسانوں ، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت ملک کی مجموعی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ اس بجٹ میں مودی سرکار نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔