اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2022, 2:00 PM IST

ETV Bharat / state

RAC Meets DM to Make Better Management in Ramazan: رمضان میں بہتر انتظام کرنے کے لیے آر اے سی نے ڈی ایم سے ملاقات کی

بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے سپرد کیا ہے۔ اس میں ماہ رمضان المبارک میں عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آر اے سی نے ضلع مجسٹریٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بجلی، پانی اور صفائی کا معقول انتظام کیا جانا چاہیے۔

لہٰذا
RAC Meets DM

بریلی میں رضا ایکشن کمیٹی (آر اے سی) کے عہدے داران اور کارکنان نے رمضان المبارک میں عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا کرکے ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں تمام مسلمان باقی دنوں کے موازنے میں عبادت گاہوں میں زیادہ عبادت کرتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تراویح بھی پڑتھے ہیں۔ جس کی وجہ سے مساجد میں نماز ادا کرنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، ایسی صورت حال میں مساجد میں بجلی اور پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے آر اے سی مطالبہ کرتی ہے کہ بریلی میونسپل کارپوریشن خاص طور پر رمضان کے مہینے میں بجلی اور پانی کا خاص انتظام کرے۔

RAC Meets DM

مزید پڑھیں:


اُنہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کے تحفظ کے لیے پولیس کی پہرے داری میں اضافہ کیا جائے۔ مساجد کے اطراف میں روشنی کا بھی انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر مساجد کے اطراف میں لگے ٹرانس فارمرز کے خراب ہونے کی صورت میں فوراً بدلوانے کی ضرورت ہے۔ جس سے اس مہینہ میں بجلی کی کمی نہ رہ پائے۔ سڑکوں پر پانی کی پائپ لائن چوک ہونے کے مسائل پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے نماز ادا کرنے کے لیے مساجد تک آنے والے نمازیوں کے کپڑے خراب ہونے کا خدشہ بنا رہتا ہے۔ لہٰذا آر اے سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں تمام سہولیات مہیا کرانے پر غور کیا جائے۔

رمضان میں بہتر انتظام کرنے کے لیے آر اے سی نے ڈی ایم سے ملاقات کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details