یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی اپنے بیانات کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار وسیم رضوی نے قرآن کو نشانہ بنایا ہے اور سپریم کورٹ میں پیٹیشن داخل کیا ہے کہ قرآن کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مولانا محمد احمد قادری نے بتایا کہ "ہے قول محمد قول خدا، فرمان نہ بدلا جائے گا، بدلے گا زمانہ لاکھ مگر، قرآن نہ بدلا جائے گا۔"
انہوں نے کہا کہ 26 آیت کریمہ کو ہٹانے کا وسیم رضوی نے ذکر کیا ہے، یہ تو بہت ہوتی ہیں۔ کوئی بھی انسان قرآن کریم میں ایک بھی آیت نہیں ہٹا سکتا۔ قرآن اللہ تعالی کا 'معجزہ' ہے۔
مولانا قادری نے بتایا کہ اللہ کی کوئی بھی آیات، زبر زیر، یہاں تک کہ ایک نقطہ بھی اوپر نیچے نہیں کیا جاسکتا۔ زمانہ جاہلیت میں عرب کے لوگ خود کو فصیح و بلیغ مانتے تھے اور غیر عربی کو عجمی قرار دیتے تھے۔ ایسے وقت میں نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ کوثر کی تین آیت خانہ کعبہ کے دیوار پر لگوا دیے لیکن خود کو فصیح و بلیغ سمجھنے والے تمام عربی تین آیات کا جواب نہیں دے پائے۔