گریٹر نوئیڈا:سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو Viral Video of Alleged Noida Encounter کی بنیاد پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے جس 25 ہزار کے انعامی بدمعاش بھورا کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا اس کو ایک دن قبل ہی سب کے سامنے بلند شہر سے اٹھا لیا گیا تھا۔ ویڈیو کی بنیاد پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گوتم بدھ نگر پولس بدمعاش کو بلند شہر میں پکڑنے کے بعد گریٹر نوئیڈا لے آئی اور فرضی انکاؤنٹر Alleged Encounter in Noida میں بدمعاش بھورا کو گولی ماری۔
اب پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ تاہم اس معاملے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی تصدیق کی جائے گی۔
سینٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی نے بدھ کو بتایا تھا کہ 4 جنوری 2022 کو گریٹر نوئیڈا کی ایکوٹیک 3 کوتوالی پولیس گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی، تبھی پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران 25 ہزار انعامی بدمعاش، بلندشہر کے رہنے والے بھورا کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے کے دوران بھورا کو ٹانگ میں گولی لگی۔