اردو

urdu

قرنطینہ میں بچے کی ولادت

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک شیلٹر ہوم میں قرنطین مزدور خاتون کے ایک صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

By

Published : Apr 11, 2020, 6:08 PM IST

Published : Apr 11, 2020, 6:08 PM IST

قرنطینہ میں بچے کی ولادت
قرنطینہ میں بچے کی ولادت

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاست کے مزدور ضلع گونڈا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں تعمیر کردہ عارضی شیلٹر ہوم میں تمام مزدوروں کو قرنطین کیا گیا ہے۔

اسی دوران گاندھی انٹر کالج کے شیلٹر ہوم میں رہنے والی بہار کی ایک خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔ جب خاتون کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔ لوگ ضلعی انتظامیہ کے اس تعاون کی تعریف کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز کورونا سے جنگ کے مابین لاک ڈاؤن کے دوران گونڈا کے گاندھی ریلوے انٹر کالیج میں قیام پذیر 25 سالہ پھلونتی دیوی جو بہار کے اورنگ آباد میں واقع دولت پور کی رہنے والی تھیں۔

خاتون کے درد بڑھنے پر منتظم لکھپال اتمارام نے 102 نمبر پر اطلاع دے کر ایمبولینس طلب کی اور خاتون کو ڈسٹرکٹ ویمنس ہسپتال میں داخل کرایا۔

ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے پی مشرا کی نگرانی میں دوپہر 12:30 بجے کے قریب اس خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ آٹھ ماہ قبل یہ خاتون پورے کنبے کے ساتھ مزدوری کے لیے پنچایت للئی پور آئی تھی۔ کورونا بحران کی وجہ سے وہ گاندھی انٹر کالج کے شیلٹر ہوم میں مقیم تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details