اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاری عثمان منصور پوری میدانتا اسپتال میں داخل

گذشتہ 6 مئی قاری محمد عثمان منصورپوری کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد سے وہ دیوبند میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے اور ابھی تک گھر پر ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن طبیعت زیادہ بگڑجانے کی وجہ سے انہیں علاج کی غرض سے گڑگاﺅں کے میدانتا میڈیسٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

قاری عثمان منصورپوری
قاری عثمان منصورپوری

By

Published : May 19, 2021, 9:53 PM IST

دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم اور جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری کی طبیعت زیادہ ناساز ہونے کے سبب انہیں گڑگاﺅں میں واقع میدانتا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں آئی سی یو ونٹ میں ان کا علا ج چل رہا ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ 6 مئی قاری محمد عثمان منصورپوری کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد سے وہ دیوبند میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے اور ابھی تک گھر پر ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن طبیعت زیادہ بگڑجانے کی وجہ سے انہیں علاج کی غرض سے گڑگاﺅں کے میدانتا میڈیسٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

مولانا موصوف کے صاحبزادہ اور مشہور عالم دین مفتی عفان منصورپوری نے بتایا کہ والد محترم کی طبیعت گذشتہ 15دنوں سے ناساز چل رہی ہے۔ لیکن اس دوران ان کا علاج گھر پر ہی چلتا رہا، علاج کے دوران ان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی تھی۔ لیکن گذشتہ روز سے بخار کی شدت اور نقاہت و کمزوری کو دیکھتے ہوئے معالجین کے مشورہ کے بعد انہیں گڑگاﺅں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

قاری عفان منصورپور ی نے گذشتہ دنوں مولانا کی صحت یابی کے لیے کی جانے والی دعاﺅں کے لیے لوگوں کا شکرہہ ادا کیا اور اپیل کی کہ والد محترم کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کےلیے مزید دعائیں فرمائیں تاکہ مولانا موصوف رو بصحت ہو کر اپنے گھر واپس آجائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 6مئی کو نزلہ زکام اور کمزوری کے علاوہ سانس لینے میں دشواری ہونے و آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے قاری عثمان منصورپوری کو آکسیجن بھی دی گئی تھی۔

کورونا پوزیٹو رپورٹ آنے کے بعد مسلسل ان کا علاج گھر پر ہی چل رہا تھا لیکن بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر طبیعت زیادہ ناساز ہوگئی، جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس موقع پر قاری عثمان منصورپوری کے دونوں بیٹوں مفتی سلمان منصورپوری اور قاری عفان منصورپوری نے سبھی لوگوں سے والد محترم کے جلد از جلدشفایاب ہونے کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details