ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں ریلوے سٹیشن پر تقریباً ایک درجن قلی ہیں، جنہیں ٹرینز کے کم ہونے کی وجہ سے کام نہیں مل پا رہا ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ قلیوں کو کام نہ مل پانے کے ذمہ دار ریلوے کے حکمران بھی ہیں، ان کی بہانہ بازی اور کمیوں کی وجہ سے قلیوں کی آمدنی کم ہوتی جارہی ہے، اور وہ دانہ دانہ کے محتاج ہوتے جارہے ہیں۔
دراصل جدید ٹرالی بیگ اتنے آسان بنا دئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو قلی کی کم ہی ضرورت پڑتی ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے مسافر ہوتے تھے جنہیں قلی کی ضرورت ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ابھی بھی پہلے کی مانند ٹرینز نہیں چل رہی ہیں، باوجود اس کے بارہ بنکی ریلوے سٹیشن سے کل نو ٹرین ہی گزر رہی ہیں، وہ بھی زیادہ تر ٹرینز رات میں ہیں۔