اردو

urdu

ETV Bharat / state

Python Found In Meerut میرٹھ میں کھدائی کے دوران نکلا دس فٹ لمبا اَژْدَہا - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ میں ایک اَژْدَہا کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دس سے بارہ فٹ کا ایک اَژْدَہا ٹرک کے شیشے کے قریب لپٹا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

میرٹھ. کے کٹھور تھانا علاقے میں مٹی کی کھدائی کے دوران نکلا دس فٹ لمبا ازگر
میرٹھ. کے کٹھور تھانا علاقے میں مٹی کی کھدائی کے دوران نکلا دس فٹ لمبا ازگر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 6:34 PM IST

میرٹھ. کے کٹھور تھانا علاقے میں مٹی کی کھدائی کے دوران نکلا دس فٹ لمبا ازگر

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے کٹھور تھانا علاقے میں گزشتہ روز کھدائی کے دوران ایک اَژْدَہا نکل آیا۔ یہ اَژْدَہا ڈمپر پر لگے شیشے کے سہارے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ جنگلات کے آفیسر راجیش کمار سے جب اَژْدَہا کی برآمدگی سے کے سلسلے میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ ہمیں اس کے بارے میں پتہ چلا ہے، یہ ویڈیو میرٹھ کے کیٹھور علاقے میں راجواہے کے قریب کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاید کچھ لوگ ٹرک پر مٹی ڈال رہے تھے۔ پھر اچانک یہ اَژْدَہا منظر عام پر آیا اور ٹرک کے شیشے کے قریب رینگنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر علاقے میں اَژْدَہا دوبارہ نظر آیا تو اسے بچا کر کسی محفوظ مقام پر اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ راجیش کمار نے بتایا کہ عملے کو علاقے پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو رات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Three Killed Road Accident اودھم پور میں سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

راجیش کمار نے بتایا کہ اگر اس علاقے میں اَژْدَہا کا کوئی ٹھکانہ ہے تو آپریشن پائتھن چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی محکمے کی طرف سے مٹی نکالی جا رہی ہے تو متعلقہ محکمے سے بھی بات کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details