اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور کے پیدا گاؤں کے نجیب آباد روڈ کے سڑک کنارے دس فٹ لمبا بھاری بھرکم اژدہے کے نظر آنے کے بعد راہگیروں کا اجتماع لگ گیا۔
سڑک کنارے اژدہا، راہگیروں کے ہوش اڑگئے - اترپردیش نیوز
بجنور میں سڑک کنارے دس فٹ لمبے اژدہے کو دیکھنے کے بعد راہگیروں کے ہوش اڑ گئے۔ راہگیروں نے محکمہ جنگلات کو فون کر کے اژدہا کے بارے میں اطلاع دی تب جا کر بمشکل وزنی اژدہے کو پکڑنے میں کامیابی ملی۔
سڑک کنارے اجگر سانپ دیکھ کرراہگیروں کے ہوش اڑے
دیکھیں ویڈیو
محکمہ جنگلات کو سانپ کی اطلاع کرنے کے بعد موقع پر پہنچی ٹیم نے اس کا ریسکیو کرنے کے بعد اسے ایک بوری میں بند کر دیا۔
محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسر کے مطابق سانپ کو پکڑنے کے بعد اسے محفوظ جنگلی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔