انہوں نے کہا کہ سی اے اے /این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاجوں کو حکومت انگریزوں کی طرز پر پرتشدد کے ذریعے دبارہی ہے،جھوٹ اورتشدد پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں۔
مخالفت کو دبانے کے بجائے حکومت بات چیت کا طریقہ اپنائے،سنہا نے شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد کی عدالتی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے سے مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے،سی اے اے کا لایا جانا صرف حکومت کی نوٹنکی ہے۔
اس موقع پر سنہا نے ایس پی لیڈروں سے بات کی اور کہا کہ گاندھی جی کا قتل کیا گیا لیکن ہم ان کے اصولوں کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔
سنہا نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے غلط فیصلے نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے جس کے وجہ سے آج ریاست اور مرکزی حکومتیں قرضے لے رہی ہیں۔