کٹھپتلی ایک ایسی ووکل آرٹ اور ایک ایسا فن ہے جو کسی وقت میں تفریح کا اہم ذریعہ ہوا کرتا تھا،تاہم بدلتے دور اور حکومت کی عدم توجہی کے سبب اس فن سے جڑے فنکار پریشان نظر آرہے ہیں،ریاست اتر پردیش میں اب معدود چند کٹھپتلی کے مصور بچے ہیں، جو حکومت کی عدم توجہی اور عوام کے بدلتے مزاج سے شکوہ کناں ہیں،اور دیگر امور کو انجام دیتے ہوے روزی روٹی کما رہے ہیں۔
Artists associated with puppetry are worried
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں منقعد ایک پروگرام میں کٹھپتلی فن کا مظاہرہ کرنے آئے نٹراجن پپیٹ شو کے بانی دیوی شنکر نے بتایا کہ کٹھپتلی آج بھی تفریح کے ساتھ تشہیر کا اہم ذریعہ ہے، ووکل آرٹس کے مصور اس فن کے ذریعہ وہاں پہونچتے ہیں جہاں کوئی پہنچ نہیں سکتا، لیکن حکومتی کی عدم توجہی کے سبب یہ فن ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی،انٹرنیٹ،اسمارٹ فون کے اس دور میں بھی لوگوں کی دلچسپی کٹھپتلی کے فن میں برقرار ہے،عوام اس کو سنجیدگی سے سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت کٹھپتلی مصوروں کو ترجیح نہیں دے رہی ہے۔