اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پارلیمانی اجلاس کو توسیع کرنے کے امکانات' - up government

پارلیمانی اجلاس کی توسیع کو لیکر کانگریس ترجمان اور رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اجلاس کے بعد حکومت صرف ایک ایک، دو-دو دن کا اجلاس طلب کرکے آئینی روایت کو پورا کرے گی۔

پارلیمانی اجلاس کو توسیع کرنے کے امکانات

By

Published : Aug 4, 2019, 10:27 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے پی ایل پنیا نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کی توسیع کرنے کے پھر امکانات ہیں.. انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشاء ہے کہ اسی اجلاس میں تمام بل منظور کرا لیے جائیں۔

پارلیمانی اجلاس کو توسیع کرنے کے امکانات

بی جے پی نے بل منظور کرانے کے لیے حزب اختلاف کی کئی پارٹیوں سے بات چیت کر لی ہے.. یہ صورتحال دوبارہ بنے نہ بنے۔ اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ اسی اجلاس کی توسیع کرا کر تمام ضروری بل کو منظور کرا لیا جائے.

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ بھی کہہ رہے تمام ضروری بل منظور کرانے کے بعد صرف آئینی ضروریات پُر کرنے کے لیے ایک دو دن کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details