اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : راشن کی دکان سے دال ندارد

اترپردیش کے بارہ بنکی میں عوام کو دال فراہم کرانے کا حکومت کا دعویٰ اب بھی وعدے تک ہی محدود ہے۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد کئی بار راشن کی تقسیم ہو چکی ہے لیکن دالیں عوام کو دستیاب نہیں ہے۔

دال کا وعدہ کرنے کے بعد بھی دال ندارد
دال کا وعدہ کرنے کے بعد بھی دال ندارد

By

Published : May 17, 2020, 1:16 PM IST



واضح رہے کہ لاک ڈاؤن نفاذ کے کچھ دنوں بعد حکومت کی جانب سے عوام کو دال فراہم کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا. مگر تاحال یہ وعدہ وفا نہیں ہوا ہے .ان دنوں ایک دفعہ پھر حکومت کے راشن کی دکانوں پر غلہ تقسیم کیا جا رہا ہے. اس کے ساتھ فی راشن کارڈ کے حساب سے ایک کلو چنا بھی دیا جا رہا ہے.

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو حکو مت کی جانب سے جو مل رہا ہے اسے عوامنعمت سمجھ کر قبو ل کرکے خوش ہیں . یہی وجہ ہے کہ کسی نے آج تک اس وعدہ کو لیکر کسی سے کچھ دریافت نہیں کیا. جو ملا، جتنا ملا اسے حکومت کا تحفہ سمجھ کر رکھ لیا.

دال کا وعدہ کرنے کے بعد بھی دال ندارد

یہ نہیں سوچا کہ جو اشیا دی جا رہی ہیں وہ ان کے لئے کافی ہے یا نہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details