اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت Yogi Adityanath Govt کے دور میں مہنگائی، مسلمانوں کے خلاف سیاست اور ماب لنچنگ جیسے واقعات کے بعد اسمبلی انتخابات میں ضلع علی گڑھ کے علاقے اوپر کوٹ کے مسلمانوں کی پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے۔
اتر پردیش اسمبلی الیکشن پر مسلمانوں کی رائے اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کی تاریخوں کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ 10 فروری کو ہوگی جس میں علی گڑھ بھی شامل ہے۔
ضلع علی گڑھ میں سات اسمبلی حلقے ہیں اور ساتوں بی جے پی سے ہیں۔ علی گڑھ شہر اسمبلی حلقے کے مسلم مزدور اور چھوٹے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں کچھ کام نہیں ہوا۔ مہنگائی کے سبب لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کے لیے پریشان ہیں، کاروبار بند ہیں۔ مذہبی سیاست کی جا رہی ہے اس لئے اب ہم کو ایک ایسی حکومت چاہیے جو مہنگائی کو دور کر ہمارے مسائل کو دور کریں۔
اسمبلی حلقے کے علاقے اوپر کوٹ کی تاریخی شاہی جامع مسجد کے آس پاس کے مسلم کاروباری، مزدور اور یومیہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب کاروبار بند ہیں جس سے کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
چھوٹے کاروباریوں کا کہنا ہے جہاں تک سیاسی جماعتوں کی بات ہے تو کوئی بھی سیاسی جماعت مسلمانوں کے مسائل کو حل نہیں کرتیں۔ انتخابات سے قبل ہی مسلمانوں اور مسلم علاقوں کی یاد آتی ہے۔