انتخابات کے تعلق سے Public Opinion on UP Polls ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے مختلف باتیں کہیں۔ عمر جیت سنگھ نام کے ایک شخص نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے انتخابات کچھ دنوں کے لیے ملتوی کردیا چاہیے تھا لیکن اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ لے ہی لیا ہے تو ضروری احتیاط کے ساتھ الیکشن کرائے کا انتظام کیا جائے۔'
وکی چاؤلا نام کے ایک مقامی تاجر نے کہاکہ' اس مرتبہ بےروزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسائل پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ وہیں حاجی محمد احسان کا کہنا ہیں کی ہمیں ملک میں امن وامان چاہیے اور بےروزگاری کم ہونی چاہیے۔ حکومت چاہے کسی کی بھی بنے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محمد عارف نے بھی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو انتخابی ایجنڈا بتایا اور اسی مسئلے پر ووٹ کرنے کی بات کہی'۔
ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
بتادیں کہ 10 فروری سے شروع ہو رہے ہیں ان اسمبلی انتخابات کو سات مرحلوں میں پورا کیا جائے گا۔ پانچ ریاستوں کی کل 690 سیٹوں کے نتائج کا اعلان دس مارچ کیا جائے گا۔