اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترجیحی بنیاد پر عوامی مسائل حل کیے جائیں: ڈی ایم

عوامی شکایات اور پریشانیوں کے حل کے مقصد سے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی تینوں تحصیلوں میں 'سمپورن سمادھان دیوس' (یوم تصفیہ) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مجموعی 77 شکایات درج کی گئیں۔ ان میں سے 9 شکایات کو محکمہ کے افسران نے موقع پر ہی حل کیا۔

public issues should be resolved on priority basis: dm suhesh l y
ترجیحی بنیاد پر عوامی مسائل حل کیے جائیں: ڈی ای

By

Published : Jul 18, 2021, 6:08 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 7:30 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے دادری پہنچ کر اس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے تمام ضلعی افسران کو بتایا کہ اترپردیش حکومت اور انتظامیہ لوگوں کی شکایات اور پریشانیوں کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ عوام کی مشکلات کے فوری تدارک کے لئے تمام تحصیلوں میں 'سمادھان دیوس' کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے تمام افسران سے عوام کی شکایات کو سنجیدگی سے لینے اور حل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

دادری تحصیل میں مختلف محکموں سے وابستہ لوگوں کی طرف سے مجموعی37 شکایات درج کی گئیں۔ صدر تحصیل میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیواکر سنگھ کی صدارت میں یوم تصفیہ کا اہتمام ہوا۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا اتھارٹی کی غیرقانونی تعمیرات پر کاروائی

تحصیل جیور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو وندیتا شریواستو نے لوگوں کے مسائل سنے۔ یہاں لوگوں نے مختلف محکموں سے متعلق 35 شکایات درج کیں۔ تین شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 7:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details