اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر پر عوامی بحث - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم میں ایک روزہ عوامی بحث، سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر سے متعلق جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں منعقد کی جائے گی۔

سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر پر عوامی بحث
سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر پر عوامی بحث

By

Published : Jan 3, 2020, 11:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے زیر اہتمام ایک روزہ عوامی بحث شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، نیشنل رجسٹریشن آف سیٹیزن (این آر سی) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) سے متعلق جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ٹرامہ سینٹر میں کل دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔

سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر پر عوامی بحث

اس تقریب کے مہمان خصوصی کنن گوپی ناتھ سابق آئی اے ایس آفیسر کے ساتھ دیگر مہمان بھی شرکت کررہے ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کل دوپہر ایک عوامی بحث ٹرامہ سینٹر پر 2:30 بجے منعقد کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد عوام کو سی اے اے، این آر سی اور اور این پی آر کے بارے میں مزید معلومات دے کر آگاہ کرانا ہے۔

اے ایم یو آر ڈی اے کے صدر محمد حمزہ نے بتایا یا جس طریقے سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ماحول ہے، اس کی بیداری کے لیے کل ایک عوامی بحث کرائی جائے گی، جس میں ہمارے مہمان خصوصی سابق آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھ شرکت کریں گے، جنہوں نے حکومت کی غلط پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے استعفیٰ دیا، اور دیگر مہمان کویتا کرشن، سابقہ عباس نقوی، فہد احمد، ہرجیت سنگھ بھاٹی، ڈاکٹر انکت وغیرہ شامل ہوں گے۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مقصد جس طرح سے معاشرہ میں شہریت ترمیمی قانون کی مشقت عوام کو پڑنے والی ہے اس کے لیے بیدار کرارہے ہیں

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details