گوتم بدھ نگر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وبا و دیگر انفیکشن سے بچاؤ کے لئے مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر آگاہی اور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
نوئیڈا: بیماریوں سے تحفظ کے لئے بیداری مہم - up news
گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقے میں وبا اور دیگر انفیکشن سے تحفظ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم چلائی گئی۔
اس ضمن میں آج ڈی ایم سوہاس ایل وائی کی ہدایت پر پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کی محکمانہ صفائی کی ٹیم نے بلاک دادری کے پنچایت جرچہ کے تمام گاؤں میں وسیع پیمانے پر بیداری مہم کی تشہیر کی۔
اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے بتایا کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں یہ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہے اور دیہی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ایکشن لیا جارہا ہے تاکہ دیہی عوام کو کورونا ،برڈ فلو و دیگر وبائی بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔