نوئیڈا میں یہ سیمپل سیفٹی بکس چیف میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر ضلع میں تین مقامات پر لگائے جائیں گے، جس کے ذریعے نمونہ لینے والے محکمہ صحت کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔
نوئیڈا ضلع انتظامیہ کو سیمپل سیفٹی باکس کی فراہمی - سیمپل سیفٹی باکس
دہلی سے متصل شہر نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیمپ آفس نوئیڈا کے آڈیٹوریم میں ایک پروگرام کے دوران جی ای کمپنی نے سی ایس آر کے ذریعہ 3 سیمپل سیفٹی باکس ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی ۔

نوئیڈا ضلعی انتظامیہ کو سیمپل سیفٹی باکس کی فراہمی
کووڈ 19 کے دور میں نوئیڈا انتظامیہ تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کو بروئے کار لانے میں پیش پیش ہے پھر بھی کورونا کے معاملے میں دن بدن ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی، کمپنی کے ایچ آر امریش سنگھ ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اہوری اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔
واضح رہے کہ نوئیڈا میں 98 کورونا کے مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔