اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں آج مظاہروں کا دن رہا۔ اتوارکےروز لکھیم پور میں ہوئے واقعے میں کسانوں کی ہلاکتوں کو لے کر انصاف دلانے اور معاوضے کو لے کر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے مظفر نگر ضلع کلیکٹریٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں پہنچ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ان کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی، راشٹریا لوک دل، عام آدمی پارٹی نے بھی ضلع کلکٹریٹ میں پہنچ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان سبھی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 'ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ لکھیم پور میں شہید ہوئے کسانوں کو انصاف نہیں مل جاتا'