سمبھل کے سرائے ترین میں مسلمانوں نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا۔
سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے جمعیت علما ہند کی قیادت میں جمع ہوکر صدر جمہوریہ کے نام ایس ڈی ایم کو میمو رنڈم بھی سونپا۔
جمعیت علماء ہند کی قیادت میں احتجاجی مُظاہرہ سراے ترین میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکر لوگوں نے جمعیت علماء ہند کے بینر تلے مسجد کے باہر جم کر مظاہرہ کیا۔
مسلمانوں کا کہنا ہے کہ' دونوں ایوان میں پاس ہونے والا یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔ جمعیت کے ضلع صدر حافظ شاہد نے کہا کہ' اس بل کو لے کر کے ہمارے مُلک کے صدر کو دھیان دینا چاہیے۔ بل صاف طور پر ایک خاص مذہب کی مخالفت کرتا ہے اس لیے ہم اس بِل کی مذمت کرتے ہیں۔'
مفتی جنید قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر یہ بِل قبول نہیں ہے مسلمانوں نے اس مُلک کی آذادی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ اس ملک پر ہمارا اتنا ہی حق ہے جنتا اوروں کا ہے۔'
لوگونے ہاتھوں میں سی اے بی واپس لو اور ہندو،مسلیم، سیکھ، عسائی،آ پس میں ہیں بھائی بھائی کی تختیاں لی ہوئی تھیں۔