اترپردیش میں بجنور ضلع کے تھانہ چاندپور کے قومی مفاد عامہ سدھار کمیٹی کے کارکنان نے حکومت سے اپنے دس مطالبات کو لے کر بجنور کلیکٹریٹ میدان میں احتجاج کیا اور بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
دس مطالبات کے پیش نظرسدھار کمیٹی کا احتجاج - دس مطالبات کے پیش نظر سدھار کمیٹی کا احتجاج
بجنور میں قومی مفاد عامہ سدھار کمیٹی کے کارکنان نے حکومت سے اپنے دس مطالبات کو لے کر کلیکٹریٹ میں احتجاج کیا۔
دس مطالبات کے پیش نظرسدھار کمیٹی کا احتجاج
سدھار کمیٹی کے کارکنان نے اپنے دس مطالبات کو بتاتے ہوئے کہا کہ خانپور گاؤں میں کئی برس پہلے حکومت کے جانب سے ایک پانی ٹنکی کی تعمیر کرائی گئی تھی، جو آج تک مکمل نہیں ہو سکی اس کو حکومت مکمل کرائے۔
دوسری جانب کسانوں اورمزدوروں کو حکومت کے جانب سے پانچ ہزار روپے پینشن ادا کئے جائیں۔اور شہر میں غیر قانونی قبضوں کی بحالی کی جائے۔ اس کے علاوہ دیگر اور بھی مطالبات ہیں جس پر حکومت غورو فکر کرے ۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:11 PM IST