بنارس ہندو یونیورسٹی میں مسلم پروفیسر فیروز خان کی شعبہ سنسکرت میں تقرری کے بعد یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا ان کی تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاجی طلبا کا کہنا ہے کہ شعبہ سنسکرت میں غیرہندو کا داخلہ ممنوع ہے تو پھر ایک مسلمان پروفیسر کی تقرری اس شعبہ میں کیسے ہوسکتی ہے۔
مسلم پروفیسر کی تقرری کے حق میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے بی ایچ یو کے وائس چانسلر کو ایک خط لکھ کر فیروز خان کی تقرری کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
سلمان امتیاز نے بتایا بی ایچ یو کے شعبہ سنسکرت میں فیروز خان کی تقرری ہوئی تھی لیکن کچھ فرقہ پرست افراد اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین نے سب مساوات کا حق حاصل ہے۔