زراعی قوانین 2020 کے خلاف کسانوں کا احتجاج میرٹھ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر دیکھنے ملا۔
میرٹھ: زرعی قوانین کی مخالفت میں احتجاج جاری - بھارتی کسان کے کارکنان
کسان رہنما چودری پدم سنگھ کا کہنا ہےکہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو 26 جنوری کی پریڈ میں ٹریکٹر ریلی کے ذریعہ اس میں شامل ہوں گے۔
بھارتی کسان یونین کی جانب سے کیے جا رہے اس احتجاجی مظاہرے میں کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ حکومت اگر اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو 26 جنوری کی پریڈ میں کسان اپنے ٹریکٹر ٹرالی لے کر اس پریڈ میں حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کریں گے۔
زراعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں آج بھارتی کسان کے کارکنان نے میرٹھ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ضلع میرٹھ کے کسانوں کی مہا پنچایت کا اہتمام کیا۔ اس میں کسانوں نے حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری سے پہلے اگر ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا تو کسان 26 جنوری کی پریڈ میں اپنے ٹریکٹر ٹرالی سے اس پریڈ میں شامل ہوکر اس کالے قانون کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے۔