اردو

urdu

سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری

By

Published : Feb 28, 2020, 1:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST

بھارت میں اعلی ذات اور پشماندہ طبقات میں برابری تب سمجھی جائے گی، جب دلت کا بیٹا بنے شنکراچاریہ اور شنکر اچاریہ کا بیٹا کرے صفائی۔

سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری
سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری

ریاست اترپردیش کے کانپور میں واقع محمد علی پارک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہرے میں گزشتہ روز دلت پنتھر پارٹی کے رہنما دھنی رام پہنچے

انہون نے اپنی تقریر میں لوگوں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کیا اوعر کہا کہ ملک میں منووادی تحریک چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد ہے کہ اعلی ذات کے لوگ ہی صرف اونچے منصب پر فائز ہون اور باقی لوگ ان کی خدمت کرتے رہے لیکن یہ اس ملک میں نہیں چلے گا ۔

سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری۔ویڈیو

ڈاکٹر بھیم راو امبیدکرنے جب بھارت کا آئین لکھا تھا تو کہا تھا کہ جب اونچی ذات اور پشماندہ طبقات میں برابری ہو جائے گی تب ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا۔

لیکن بھارت میں منوواد پھر سے بڑھایا جارہا ہے اونچی ذات کے لوگ ملک کی باقی قوموں کے حقوق کی حق تلفی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک شنکراچاریہ کا بیٹا صفائی کا کام نہ کرنے لگے اور دلت کا بیٹا سنگراچاریہ نہ بن جائے تب تک نیچی ذات اور اعلی ذات میں برابری نہیں سمجھی جائے گی۔

سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری

ہم ایسی منو وادی سوچ کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسری ذاتوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یہ احتجاج جائز ہے،ہم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سی اے اے کے خلاف محمد علی پارک میں مظاہرہ جاری

اس قانون سے جتنا نقصان مسلمانوں کا ہے اس سے کہیں زیادہ نقصان ہمارا بھی ہے ، ہم اس قانون کے خلاف لڑائی لڑتے رہیں گے ۔ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ راشن پانی لے کر دلی کے شاہین باغ جائیں گے اور وہاں مظاہرے پر بیٹھی خواتین کی خدمت کریں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

up news

ABOUT THE AUTHOR

...view details