اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ - 21 دسمبر کو رامپور میں تمام ملی جماعتوں کا متحدہ احتجاجی جلسہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 21 دسمبر کو رامپور میں تمام ملی جماعتوں کا متحدہ احتجاجی جلسہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

رامپور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ
رامپور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ

By

Published : Dec 19, 2019, 9:01 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ مسلسل پرامن طریقے سے اس قانون کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں اور اس بات کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ حکومت فوری اس قانون کو واپس لے۔

اسی سلسلے میں آج رامپور میں کئی دیگر تنظیموں نے ایک ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا ، جس میں یہ فیصلہ لیا کہ 21 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ضلع کی تمام عید گاہوں میں احتجاجی جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

رامپور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ۔ویڈیو
اس سلسلے میں مولانا فیضان میاں نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح سے یہ کوشش کر رہی ہے کی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کوئی احتجاجی پروگرام منعقد نہیں کئے جائیں۔

وہیں پولیس اہلکار عام لوگوں میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لئے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں اور ائمہ حضرات کی فوٹوگرافی کر رہی ہے۔

مولانا فیضان میاں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اس کی ہمیں ضلع انتظامیہ سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے یہ حق تو ہمیں ہمارے آئین نے پہلے ہی دے دیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details