گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اتھارٹی افسران کی جانب سے کئی بار کسانوں کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم کسان اپنے مطالبات پر بضد ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کاشتکاروں کا حکومت پر الزام ہے کہ 'غازی آباد میں فی میٹر 17،000 روپے تک کا معاوضہ کسانوں دیا گیا ہے، لیکن گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے انہیں صرف 3500 روپے فی میٹر معاوضہ دیا جارہا ہے۔
وہیں، کسانوں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2013 کے مطابق معاوضے کی رقم مارکیٹ شرح سے چارگنا، 20 فیصد پلاٹ، تمام نوجوانوں کو ملازمت دینے اور مقامی صنعتی اکائیوں میں 50 فیصد ریزرویشن کی حکومت فراہمی کرے، ورنہ مظاہرہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:
حکومت کا کسانوں کی تحریک سے نمٹنے کا طریقہ نامناسب: منوج جھا
واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پر آج 80 گاؤں کے ہزاروں کسانوں نے مہا پنچایت کی، جہاں کسانوں نے اپنے مسئلے کی حل کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا اس پنچایت میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شامل ہوئے تھے۔