اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت فاطمہ کا روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ - جنت البقیع

جنت البقیع میں مسلمانوں کے آخری نبیؐ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ کی قبر پر دوبارہ سے روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھنئو میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

جنت البقیع میں دوبارہ روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 12, 2019, 10:00 PM IST

واضح رہے کہ 1924 میں سعودی حکومت نے آج ہی کے دن جنت البقیع میں حضرت فاطمہؓ کی قبر سمیت متعدد صحابہ کرامؓ اور تابعین کی قبروں کو منہدم کر دیا تھا۔

جنت البقیع میں دوبارہ روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ سربراہی میں اس احتجاج میں لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ہمارا سعودی حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ حضرت فاطمۃؓ کا مقبرہ تعمیر کرایا جائے اور انہوں نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت سے روضہ تعمیر کرانے کی خاطر بات چیت کر ے۔

اس کے علاوہ دوسرے خطیبوں نے اپنی تقریروں میں سعودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جنت البقع میں روضوں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details