مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کمیشنریٹ کے نفاذ کے بعد بھی پولیس نظام میں قابل قدر بہتری دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے۔
انھوں نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ نظام میں اب انصاف اور اپنی آواز کو پہنچانے کے لئے لوگوں کو پولیس تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کی نوبت آن پہنچی ہے۔
ایسے ہی ایک معاملے میں جب پولیس نے ان کی بات نہیں سنی تو یہ لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے۔
یہ معاملہ نوئیڈا کے پرتھلہ چوک کا ہے۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ بلیٹ سوار نے آٹو کو پیچھے زور دار ٹکر ماری جواب طلب کرنے پر آٹو ڈرائیور ستیندر کی جم کر دھنائی بھی کر دی،جو شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔
گاؤں والوں نے اس کی شکایت تھانہ فیز تھری میں کی۔