اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: قرض دار کسان کی موت پر ہنگامہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک قرض دار کسان کی پولیس حراست میں موت ہوگئی جس کی وجہ سے دن بھر اہل خانہ اور کسان تنظیموں کے کارکنان نے ہنگامہ کیا۔

بارہ بنکی میں قرض دار کسان کی موت پر ہنگامہ
بارہ بنکی میں قرض دار کسان کی موت پر ہنگامہ

By

Published : Feb 29, 2020, 10:00 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:14 AM IST

اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کسان کے اہل خانہ اور کسان تنظیموں کے کارکنان نے متعلقہ افسران پر ایف آئی آر کے مطالبہ کو لے کر احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں اور کاروائی نہ ہونے تک وہاں بیٹھے رہنے کا انتباہ دیا ہے۔

بارہ بنکی میں قرض دار کسان کی موت پر ہنگامہ

دراصل کوٹھی تھانہ حلقہ کے موئی سادلا پور گاؤں سے ریونیو افسران نے 27 فروری کو گاؤں کے 55 سالہ کسان جگ جیون ورما کو قرض کی آر سی جاری ہونے پر اپنی حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کسان کو ریونیو محکمہ کی ٹیم کوٹھی تھانے لے گئی، جہاں اس کی حالت خراب ہونے پر اسے سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں پتا چلا کی اس نے زہر کھایا ہوا ہے۔ اسے فورا ضلع ہسپتال لایا گیا۔ اس کے بعد وہاں سے لوہیا ہسپتال لکھنؤ لے جایا گیا۔

جمعہ کی شام کسان جگ جیون ورما کی موت ہوگئی۔ آج اس کا پوسٹ مارٹم ہوا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد کسان تنظیمیں مشتعل ہو گئیں۔ کسان کی موت کے بعد متعدد انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ جس سے سسٹم سوالوں میں ہے۔

بارہ بنکی میں قرض دار کسان کی موت پر ہنگامہ

پتا چلا ہے کہ کسان جگ جیون ورما نے متعدد بینکس سے کسان کریڈٹ کارڈ پر قرض لیا تھا، جبکہ قانونی طور پر ایک کسان ایک کریڈٹ کارڈ پر ایک بار ہی قرض لے سکتا ہے۔

کسان کے اہل خانہ کے مطابق انہیں ان میں سے متعدد قرضوں کی رقم بھی نہیں ملی ہے۔ اس معاملے پر دن بھر سیاست ہوتی رہی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان وہاں پہونچ گئے اور وہ بھی کسانوں کے سر میں سر ملاتے نظر آئے۔

تمام کوششوں اور گفتگو کے باوجود خبر لکھے جانے تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details