اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: سماج وادی پارٹی کا زبردست احتجاج - حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں سماج وادی پارٹی کے سیکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے موجودہ حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کسان مخالف ہے اور نوجوانوں کو روزگار نہیں دے پا رہی ہے۔

protested against the current government in saharanpur deoband uttar pradesh
دیوبند میں سماج وادی پارٹی کا زبردست احتجاج

By

Published : Sep 21, 2020, 4:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

دیوبند میں سماج وادی پارٹی کا زبردست احتجاج

اس دوران سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں بیٹھے رہنما گانجا اور چلم پی کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ ملک کے نوجوانوں اور کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس دوران تحصیل احاطے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔

دیوبند میں سماج وادی پارٹی کا زبردست احتجاج

تفصیل کے مطابق سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو کے کہنے پر سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کو سونپا۔

اس موقع پر معاویہ علی نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت عوام مخالف ہے۔ اس حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے۔ روزگار کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس حکومت میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار نہی مل پا رہا ہے۔ کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت میں رہنما گانجا اور چلم پی کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ وزیر اعلی سے لےکر بی جے پی رہنماؤں کو عوام کی پریشانی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details