اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج - اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

مظفر نگر میں سابق رکن پارلیمان ہریندر ملک کی سربراہی میں آج ضلع کے جی آئی سی گراؤنڈ پر تین زرعی قانون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کانگرس کے ریاستی صدر اجے کمار للو بھی موجود تھے۔

protest of congress against agricultural law in muzaffarnagar
مظفر نگر میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Oct 6, 2020, 9:43 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ریاستی کانگرس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ جی آئی سی کے گراؤنڈ میں پہچے۔ اس دوران انتظامیہ پوری طرح مستعد رہا اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مظفر نگر میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ریاستی صدر اجے کمار للو نے اس دوران کہا کہ راہل، پریانکا کی کوششوں کے بعد کانگریس سنہ 2022 کے انتخابات میں بی جے پی کے مرکزی حریف کی حیثیت سے سامنے آنے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔

مظفر نگر میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ریاستی صدر اجے کمار للو نے راشٹریہ لوک دل کے قومی جنرل سیکریٹری جینت چودھری، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پر ہوئے لاٹھی چارج پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر اختلافات کی ایک پوری جگہ ہے لیکن امتیازی سلوک کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاستداں پر اگر اسی طرح سے حملہ کیا جانے لگے گا تو آئندہ کی سیاست کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

مظفر نگر میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

انہوں نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ یوگی حکومت بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے اور بدعنوانی کی روک تھام پر توجہ دے۔ یوگی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات چلانے یا لاٹھی چارج کر اپنی ناکامیوں کو چھپا نہیں سکتی۔

اجے کمار للو نے کہا کہ زرعی قانون کی وجہ سے ملک کے کسان اپنے آپ کو دھوکے میں محسوس کر رہے ہیں اور پورے ملک میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس زرعی قانون کو مرکزی حکومت جب تک ملتوی نہی کرتی ہے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details