ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین نے لکھیم پور تشدد معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخاستگی اور تین زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لکھیم پور معاملے کو لے کر بھارتی کسان یونین کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران نے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ اس مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ضلع کلیکٹریٹ میں پولیس کی بھاری فورس تعینات کردی گئی تھی۔
مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاج اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'دہلی کے سرحدی بارڈر پر تقریباً گیارہ مہینوں سے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے لیکن حکومت بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔'
مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاج یہ بھی پڑھیں: دہلی میرٹھ ایکسپریس وے سے بیریکیڈنگ ہٹائی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ 'لکھیم پور واقعے میں ملوث وزیر مملکت برائے داخلہ کو فوری طور پر برخاست کیا جائے۔ اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔'