ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ گجرولا میں بھارتیہ کسان یونین بھانو کے قومی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ کی سربراہی میں بینکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
امروہہ میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج چودھری دیواکر سنگھ نے کہا کہ جب سے بینکوں کا ایک دوسرے میں انضمام ہوا ہے تب سے کسان پریشان ہیں۔ تین بار بینکوں کے سافٹ ویر کو اپگریڈ کیا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود کسانوں کی پریشانیاں دور نہیں ہو رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کی وجہ سے کسانوں کو ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی کسی بھی اسکیمز کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔ ساتھ ہی سرکاری بیما کی جگہ بینک پرائیویٹ بيما دے رہی ہے۔ جس سے بینک کو فائدہ اور کسان کو نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔
امروہہ میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج موقع پر آئے بینک افسران کو میمورنڈم دیتے ہوئے جلد سے جلد کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔