اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کلیکٹریٹ میں آج اکھل بھارتیہ پردھان سنگھٹن کے ضلع صدر چودھری ستیش بالیان کی سربراہی میں سینکڑوں گرام پردھانوں نے اپنی گیارہ نکاتی مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔
پردھانوں کے مطالبات میں ان کی تحفظ کے لیے اسلحہ کا لائسنس فراہم کرنا، پنچایتوں کے تمام معاملات میں مکمل اختیارات کا ہونا اور ضلع منصوبہ بندی کمیٹی میں پردھانوں کی نمائندگی اور 10لاکھ روپے کے کام کا تخمینہ پاس کرنے میں گرام پنچایت کو مکمل اختیار دیا جائے جیسے مطالبات شامل ہیں۔