اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: کسانوں کی حمایت میں مورچہ - نریندر مودی

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں کسان تحریک کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں بھی کسان تنظیمیں احتجاج کرتی نظر آ رہی ہیں۔

کسانوں کی حمایت میں مورچہ
کسانوں کی حمایت میں مورچہ

By

Published : Jan 17, 2021, 12:30 PM IST

ضلع بدایوں کے امبیڈکر پارک میں راشٹریہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں تحریک شروع کی ہے۔

کسانوں کی حمایت میں مورچہ

احتجاج کے دوران وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کسان اور ایڈووکیٹ رکش پال سنگھ یادو نے کہا کہ 'ملک کے موجودہ ایسے ہین کہ کوئی بھی وزیراعظم نریندر مودی کی بات کو سمجھ نہیں سکتا اور نہ ہی اب وہ مودی کی بات سننا چاہتا ہے۔

احتجاج میں موجود ستویر سنگھ نامی کسان نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا وہ(مودی) چاہتے ہیں کہ اتر پردیش کا کسان، پنجاب اور ہریانہ کے کسان کی طرح ترقی نہ کرے؟ کیا حکومت چاہتی ہے کہ کسان کا کوئی بیٹا آئی پی ایس اور آئی پی سی ایس نہ بنے؟'

واضح رہے ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اس تحریک میں ملک گیر سطح پر جاری 'کسان تحریک' کو تعاون دینے کی اپیل، ووٹنگ سسٹم سے ای وی ایم ہٹانے اور حکومت کو فوری طور پر کسانوں سے متعلق تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details