لکھنؤ:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں ہونے والے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے درسگاہ باقریہ سے فارغ التحصیل طالب علم محمد علی نے کیا۔اس کے بعد درسگاہ باقریہ اور مدرسہ حجت العصر کے طلاب نے جنت البقیع کی تاریخ، وہاں مدفون چار امام حضرت امام حسن مجتبی ع حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ ساتھ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
نظامت کے فرائض سید علی امام عابدی شان لکھنوی نے انجام دی۔ درسگاہ باقریہ کے صدر مدرس مولانا حسن عسکری نے کہا کہ آج شاید ہمارے اس احتجاج سے کسی پر بہت زیادہ اثر نہ ہو لیکن کم از کم ہم اس پرزور احتجاج سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بےحس قوم نہیں ہیں اور جب تک جنت البقیع دوبارہ تعمیر نہیں ہو جاتی، ساری دنیا میں یہ احتجاج ہوتا رہے گا۔
احتجاجی مظاہرہ کے آخر میں درسگاہ باقریہ کے بانی مولانا حسین عباس ترابی نے کہا کہ برادران اہلسنت کے فقہ میں چار امام ہیں اور ان سب کے استاد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ہیں جن کا مدفن جنت البقیع ہی ہے ۔