اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: بجلی کے میٹر کے لیے احتجاج - بجلی کا کنکشن

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کلیگ ٹریڈ گیٹ کے سامنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر ایک باپ اپنی معذور بیٹی کے ساتھ احتجاج کرکے محکمہ بجلی سے مطالبہ کررہا ہے۔

بجلی کے میٹر کے لیے احتجاج
بجلی کے میٹر کے لیے احتجاج

By

Published : Jun 13, 2020, 8:30 PM IST

ویپن درستگی نامی شخص نے 12 جنوری 2019 کو اپنی بیٹی کے نام سے مکان میں بجلی کا میٹر لگوایا تھا۔

محکمہ بجلی نے سوبھاگیہ منصوبے کے تحت ایک کلو واٹ کا میٹر کا کنکشن لگایا تھا۔

لیکن کچھ ہی وقت کے بعد بجلی محکمے نے اس میٹر کو گھر سے ہٹاتے ہوئے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا اس دن سے لے کر آج تک گھر میں لائٹ نہیں ہے۔

بجلی کے میٹر کے لیے احتجاج

بجلی کا کنکشن اور دوبارہ سوبھاگیہ منصوبے کے تحت میٹر لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں کی جارہی ہے، ویپن درستگی اپنی معذور بیٹی مانسی کے ساتھ درخت کے نیچے بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوبھاگیہ منصوبے کے تحت اس کا بجلی کا کنکشن دیا جائے جب تک میٹر نہیں لگ جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details