ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے کارکنان نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کے مطالبے کو لیکر احتجاج کیا۔
بارہ بنکی میں اعظم خاں کی رہائی کے لیے احتجاج ایس پی کارکنان کا الزام ہے کہ اعظم خاں کے ساتھ جیل میں بدسلوکی کی جا رہی ہے اور انہیں مناسب کھانا پینا تک نہیں دیا جا رہا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اعظم خاں کا جیل میں قتل بھی کرایا جا سکتا ہے۔
بارہ بنکی میں اعظم خاں کی رہائی کے لیے احتجاج کارکنان نے انہی تمام مطالبات کے خلاف چھایا چوراہے پر یکجہ ہو کر ریاستی حکومت اور پولیس کے خلاف مزید نعرے بازی کی۔
ان تمام معاملات کو لیکر ایس پی کارکنان نے مہم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کارکن ایس پی آشیش سنگھ آرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا ہے تو وہ مسلسل احتجاج کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ان تمام مطالبات کو لیکر دستخط مہم بھی چلانے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت وہ تقریبآ ڈیڑ لاکھ دستخط کرا گورنر کو بھیجیں گے۔