اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹرز کا ایس ٹی حسن کے خلاف احتجاج - BUMS doctors

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی جانب سے پارلیمنٹ میں ڈاکٹروں کے خلاف دیئے گئے بیان پر بی یو ایم ایس ڈاکٹروں نے ناراضگی ظاہر کی۔ اس احتجاج کا اہتمام مرادآباد نیشنل انٹیگریٹیڈ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

ڈاکٹرز کا ایس ٹی حسن کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 10, 2019, 3:37 PM IST

ڈاکٹر حسن نے کیا تھا کہ بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو مکمل تربیت نہیں ہوتی اور وہ ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے مقابلے میں کمتر ہیں۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں جسم کے ہر عضو کے متعلق پڑھایا جاتا ہے اور طب کے سبھی علوم بشمول پیتھولوجی اور فارمیسی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے ڈاکٹروں کو اترپردیش میں چنندہ انگریزی دوائیاں تجویز کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہےاور بی یو ایم ایس ڈاکٹر بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی طرح پریکٹس کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کے بارے میں کہا تھا کہ ان ڈاکٹروں کو انگریزی ادویات تجویز کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔اس بیان سے سبھی ڈاکٹروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹرز کا ایس ٹی حسن کے خلاف احتجاج

ڈاکٹر حسن نے بعد میں اس بیان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیان بی یو ایم ایس ڈاکٹروں سے متعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے یہ بیان ان لوگوں کے لیے دیا تھا جو 6 مہینے کا کورس، اوٹی کا کورس یا نرسنگ کا کورس کرکے اپنی نام کے آگے ڈاکٹر لگا کر ہسپتال کھول لیتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details