اردو

urdu

ETV Bharat / state

عائشہ صدیقہ گرلز انٹر کالج کی طالبات کااحتجاج

ریاست اُتر پردیش میں کانپور کے بیگم گنج علاقے میں واقع عائشہ صدیقہ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے كلكٹریٹ آفس پہنچ کر انتظامی افسروں سے ملاقات کی اور ان سے انصاف کی مانگ کی۔

عائشہ صدیقہ گرلز انٹر کالج کی طالبات کااحتجاج

By

Published : May 23, 2019, 12:07 AM IST

ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر مظاہرہ کر رہی طالبات نے کہا کہ اسکول انتظا میہ نے مارکس شیٹ میں بینکنگ سبجیکٹ کے 96 طالبات کے نتائج جاری نہیں کیے ہیں۔

عائشہ صدیقہ گرلز انٹر کالج کی طالبات کااحتجاج

ایک سبجیکٹ کا رزلٹ نہیں آنے کی صورت میں اسکولی طالبات کسی بھی کالج میں داخلہ نہیں پاسکتی ہیں۔
مظاہرہ کررہی طالبات نے کہا کہ انہوں نے یوپی بورڈ سے فارم بھرا تھا اور تمام سبجیکٹ کے امتحانات د یے تھے تاہم بورڈ کی طرف سے اعلان ہوئے نتائج میں 96 طالبات کو بینکنگ موضوع میں ایک بھی نمبر نہیں دیا گیا ہے اور مارکس شیٹ میں ڈبلیو درج کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں کسی بھی کالج میں داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طالبات نے کہا کہ اسکول کی طرف سے ایک لیٹر پیڈ جاری کیا گیا تھا اور اُن سے کہا گیا تھا کہ اس خط کی بنیاد پر کسی بھی کالج میں داخلہ مل سکتا ہے لیکن تعلیمی ادارے اُن کے نتائج کو نامکمل مان کر انہیں داخلہ نہیں دے رہے ہیں۔
طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول انتظا میہ اور پرنسپل کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اُن سے اس مسئلہ کو سلجھا کر انہیں انصاف دلانے کی مانگ کی۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق انہیں طالبات کے بینکنگ سبجیکٹ کے پیپر نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے مارکس شیٹ میں اس سبجیکٹ کے نمبرات نہیں درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details