مرکزی حکومت کے ذریعہ گجرات میں واقع سابرمتی آشرم Sabarmati Ashram کی نو تعمیر منصوبہ بندی کے خلاف ملک بھر میں چلائی جا رہی 'سابرمتی آشرم بچاؤ' Sabarmati Ashram Bachao کے تحت آج ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سابرمتی آشرم کے قدیمی اسٹرکچر کے ساتھ کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ کمیٹی اس کے لیے اب تک ملک بھر میں نو احتجاج کر چکی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تقریباً 150 اور احتجاج کیا جائے گا جس کے بعد وہ سابرمتی آشرم میں دھرنا دیں گے۔'
واضح ہو کہ عالمی سطح پر مقبول سابرمتی آشرم کی نو تعمیر کے لیے مرکزی حکومت نے 1200 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ و سماجی کارکن رگھو ٹھاکر کا الزام ہے کہ حکومت سابرمتی آشرم کو توڑکر وہ پانچ ستارہ ثقافت کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔'