اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی  اے  اے کے حمایت میں 'لوک جن جاگرن یاترا' کا اہتمام

بی جے پی کے کارکنان نے ہجوم کے ساتھ متنازع نعرے لگائے۔

سی  اے  اے  کے حمایت میں 'لوک جن جاگرن یاترا' کا اہتمام
سی  اے  اے  کے حمایت میں 'لوک جن جاگرن یاترا' کا اہتمام

By

Published : Jan 11, 2020, 11:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج سی اے اے کے حمایت میں کسان پی جی کالج سے 'لوک جن جاگرن یاترا' کا اہتمام کیا گیا۔

سی اے اے کے حمایت میں 'لوک جن جاگرن یاترا' کا اہتمام

سی اے اے کے حمایت کر رہے لوگ کلیکٹریٹ ہوتے ہوئے نگر پالیکا میدان میں جمع ہوئے اور وہاں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔

اس جلوس میں بی جے پی کے کارکنان نے ہجوم کے ساتھ جو نعرے لگائے وہ کچھ اس طرح سے تھے 'قصاب کو دے دی آزادی'، 'برہان کو دے دی آزادی' 'کنہیّا بھی لے لو آزادی' ، 'ہم دینے نکلے آزادی' ، 'اب تم بھی لے لو آزادی' جیسے متنازع نعرے لگائے۔

اس سلسلے میں جب بی جے پی کے پردیش وزیر سنتوش سنگھ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'جو جناح والی آزادی مانگ رہے تھے وہ انہیں کو کہہ رہے تھے ہم دے کر رہیں گے آزادی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details