بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی اس کے خلاف گزشتہ چار دنوں سے احتجاج کر رہی ہے۔ کسان تنظیم کا مطالبہ ہے کہ ضلع میں دیگر نمایاں کام کرنے والے کسانوں کو بھی برابر ترجیح دی جانی چاہیے۔
پدم شری ایوارڈ یافتہ کو دی جارہی ترجیح کے خلاف احتجاج - پدم شری ایوارڈ اعزاز یافتہ رام سرن ورما
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جدید زراعت کے ذریعہ ضلع کا نام روشن کرنے والے پدم شری ایوارڈ اعزاز یافتہ رام سرن ورما کو دی جا رہی ترجیح سے کسان تنظیم بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی ناراض ہے۔

پدم شری ایوارڈ یافتہ کو دی جارہی ترجیح کے خلاف احتجاج
بارہ بنکی کے گنا دفتر میں احتجاج کر رہے کسان یونین لوک شکتی کا الزام ہے کہ پدم شری یوارڈ یافتہ رام سنگھ ورما کو ہر معاملے میں زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ضلع میں متعدد ایسے کسان ہیں جو جدید زراعت میں نمایاں کام کر رہے ہیں لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
پدم شری ایوارڈ یافتہ کو دی جارہی ترجیح کے خلاف احتجاج
یونین کا مطالبہ ہے کہ یہاں دیگر کسانوں کا بھی احترام ہونا چاہئے، اس کے علاوہ عوامی مسائل کے مطالبات کو لے کر کسان تنظیم احتجاج کر رہی ہے۔