شہر کانگریس صدر مکیش سنگھ چوہان کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے اسلامیہ کالج کے سامنے سے ہوتے ہوئے لوک بھون تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس احتجاج میں کانگریس ودھان منڈل کے رہنما آرادھنا مشرا 'مونا' نے بھی شرکت کی، اس دوران کانگریس کارکنوں سے پولیس انتظامیہ سے معمول جھڑپ بھی ہوئی، جس کے بعد کارکنوں کو گرفتار کرکے ایکو گارڈ لے جایا گیا جہاں سے سبھی کو شام کو رہا کردیا گیا۔
محترمہ مشرا نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہے۔
عام آدمی پر بھاری مہنگائی کا بوجھ ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے جہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے وہیں کسانون کو سب سے زیادہ معاشی پریشانیوں کے سامنا کرناپڑرہا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ کانگریس مسلسل مرکزی حکومت سے بڑھتی رقم کو واپس لینے کے لیے سڑکوں پر تحریک چلارہی ہے، لیکن بی جے پی حکومت عام عوام کے مفادات پر سخت چوٹ کرنے کو آمادہ ہے۔
شہر کانگریس صدر نے کہا کہ آج دنیا میں خا تیل کی قیمتیں سب سے کم سطح پر ہیں، پھر بھی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اٹھایا گیا قدم ہے۔