متحرک روڈویز کے ملازمین اور افسران کا الزام ہے کہ شاہراہ پر پرائیویٹ بسوں کو پرمٹ دینے کے بہت نقصان ہیں۔ انہوں کہا کہ اگر پرمٹ دے دیا گیا تو محکمہ روڈویز کی آمدنی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بسوں کو پرمٹ دینے سے چوری چھپے چل رہی گاڑیاں کھل کر چلنے لگے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ بسوں میں عوامی نمائندوں اور معزوروں کے لئے کوئی سہولیت نہیں ہوگی۔
ساتھ ہی مسافروں کی کوئی سماجی تحفظ بھی نہیں ہوگا۔ اسلئے اس نظام سے محکمے کے ساتھ عوام کو بھی کافی نقصان ہوگا۔