ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے دھرم سماج کالج کے طلباء نے کالج کے گیٹ پر شاہ رخ خان اور دیپیکا کی آنے والی ہندی فلم پٹھان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اور اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا کے پتلے بھی نذر آتش کئے گئے۔ احتجاج میں شامل طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا کی آنے والی فلم پٹھان کے گانے کے بول اور زعفرانی رنگ کو بے شرم رنگ بتا کر سناتن مذہب کی توہین کی گئی ہے۔ اسی لئے اس کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، زعفرانی رنگ ہندو مذہب کا پاک رنگ ہے جس کا لگاتار فلمی ستارے توہین کر رہے ہیں۔DS College students protest against Pathan Film
Besharam Rang Controversy علیگڑھ میں "پٹھان فلم" کے خلاف احتجاج - سماج کالج کے طلبا کا احتجاج
ضلع علی گڑھ میں پٹھان فلم کے خلاف ہندو طلبا رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور دیپیکا کے پتلے نذر آتش کئے،احتجاجیوں دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر فلم میں زعفرانی رنگ اور گانے کے بول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تو علی گڑھ کے سنیما ہالز میں پٹھان فلم نہیں چلنے دی جائے گی۔DS College students protest against Pathan Film
احتجاج کے دوران ہندو طلبہ رہنماؤں کی جانب سے علیگڑھ سیناما ہالز کے مالکان کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر پٹھان فلم کو انہوں نے اپنے سنیما ہالز میں چلائی تو ہم وہاں بھی اسی طرح احتجاج کریں گے اور پٹھان فلم نہیں چلنے دی جائے گی۔ پٹھان فلم میں زعفرانی رنگ کی توہین کے حوالے سے ہندو طلبا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پٹھان فلم میں زعفرانی رنگ کی توہین سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔
واضح رہے آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہونے کے چند دب بعد ہی مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسے 'گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گانے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ذریعہ زیب تن کیا گیا 'زعفران رنگ' کا لباس قابل اعتراض ہے۔
مزید پڑھیں:Complaint Filed Against Pathaan فلم پٹھان کے خلاف مظفر پور میں شکایت درج کرائی گئی