ریاست اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں بعد نماز جمعہ کلارک ٹاور کے نیچے بڑی تعداد میں مقامی شہری، طلباء اور خواتین 'شہریت ترمیمی بل' اور ' مودی حکومت' کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس بل کو جلد از جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
لکھنؤ : کیب اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ
کیب اور این آر سی کے خلاف لکھنو میں بڑی تعداد میں مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
لکھنؤ : کیب اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ
مولانا آزاد انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم ایک طلب علم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ "کیب آئین کے خلاف ہے، دستور کے خلاف ہے اور سماج کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے لہذا ہم اس بل کی پرزور مخالفت کرتے رہیں گے۔"